Sunday, 25 October 2026, 01:53:12 pm
 
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مبینہ طور پر اضافہ ہو گیا
October 24, 2026

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مبینہ طور پر اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی بارڈر پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت اب روایتی طریقوں سے چین کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔