Sunday, 25 October 2026, 01:54:05 pm
 
یورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری
October 25, 2026

فرانس، اٹلی، اسپین، پرتگال اور البانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، تعلیمی اخراجات، پنشن اور ناموافق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا۔

فرانس اور اٹلی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوںکے بعد حکام نے سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

البانیہ میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ اسپین اور پرتگال میں مظاہرین نے سستی رہائشی سہولتوں کی فراہمی اور پنشن کے بہتر تحفظ کا مطالبہ کیا۔