Thursday, 01 October 2026, 03:49:31 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
September 30, 2026

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بائیس، کراچی ستائیس، پشاور بیس، کوئٹہ سولہ، گلگت اور مری گیارہ، جبکہ مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ تین، پلوامہ بارہ، شوپیاں دس، جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔