آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شمالی پہاڑی علاقوں میں سہ پہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چوبیس، کراچی اٹھائیس، پشاور پچیس، کوئٹہ اور مظفرآباد انیس جبکہ گلگت اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک جبکہ جموں میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ چار جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔