Monday, 28 September 2026, 03:43:05 am
 
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک
September 26, 2026

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی اٹھائیس، پشاور بائیس، کوئٹہ اور مظفرآباد اٹھارہ، گلگت چودہ اور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ تیرہ، جموں تئیس، لیہہ چار اور اننت ناگ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔