محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کاامکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شام کے اوقات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی اٹھائیس
پشاور پچیس
کوئٹہ پندرہ
گلگت بارہ
مری تیرہ
اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ، بارہ مولہ، جموں، لیہہ، پلوامہ اور شوپیاں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، بارہ مولہ اور اننت ناگ بارہ، جموں ستائیس اور لیہہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔