Tuesday, 29 September 2026, 03:38:09 am
 
بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں بارش کا امکان
September 28, 2026

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد، لاہور اور پشاور تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی ستائیس، کوئٹہ تیرہ، گلگت پندرہ، مری بارہ اور مظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اور جموں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ چھ، پلوامہ اور شوپیاں چودہ، جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔