محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
تاہم شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سہ پہرکے وقت ہلکی بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی تیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ سولہ
گلگت اور مری چودہ
جبکہ مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ ،بارہ مولہ،جموں اورلیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں بائیس، لیہہ تین اوراننت ناگ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔