محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی اٹھائیس
پشاور بائیس
کوئٹہ پندرہ
گلگت سولہ
مری تیرہ
اور مظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ تین، پلوامہ ،اننت ناگ تیرہ، شوپیاں گیارہ اور بارہ مولہ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔