Wednesday, 30 September 2026, 03:37:06 am
 
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
September 29, 2026

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اور مظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چوبیس، کراچی ستائیس، پشاور انیس، کوئٹہ چودہ، گلگت تیرہ اور مری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ میں چھ، پلوامہ اور شوپیاں میں چودہ جبکہ اننت ناگ اور بارہمولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔