محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار کے علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شام و رات کے اوقات کے دوران بعض مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی اٹھائیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ سولہ
گلگت پندرہ
مری تیرہ
اور مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سری نگر اور لیہہ میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ چار، اننت ناگ چودہ اور شوپیاں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔