آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وسطی اور جنوبی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پچیس، کراچی اٹھائیس، پشاور بائیس، کوئٹہ پندرہ، گلگت بارہ، مری چودہ اور مظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اور جموں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر بارہ، جموں تئیس، لیہہ چھ، پلوامہ اور بارہ مولہ چودہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔