آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دوپہر کے اوقات میں شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی اٹھائیس، پشاور چوبیس، کوئٹہ انیس، گلگت تیرہ، مری چودہ اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور خشک جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ چار، پلوامہ اور شوپیاں بارہ جبکہ اننت ناگ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔