سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے دوسرے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پن میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورو دوم سیہامونی سے وفد کے ہمراہ خیرسگالی ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ نے بادشاہ کی جانب سے پرتپاک میزبانی اور کانفرنس کی کامیاب میزبانی پر کمبوڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تنازعات اور معاشی مشکلات سے دوچار دنیا میں پارلیمانوں کو مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھ کر ملکوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانا ہوں گے۔
انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ تیسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس انڈونیشیا میں منعقد کی جائے گی۔