Sunday, 30 August 2026, 10:47:42 am
 
آسان ٹیکس سکیم کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانا ہے، بلال اظہر کیانی
August 30, 2026

امور خزانہ کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ نئی شروع کی گئی آسان ٹیکس سکیم کا مقصد تاجروں اور دکانداروں کے لیے ٹیکس کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانا ہے۔

وہ کراچی میں ایوان صنعت و تجارت کراچی اور حیدرآباد و سکھر کی تاجر اور دکاندار تنظیموں کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ یہ سکیم کاروباری برادری کے مطالبے پر شروع کی گئی ہے اور اس کے تحت اردو زبان میں آن لائن فارم کے ذریعے رجسٹریشن کا آسان اور صارف دوست طریقہ فراہم کیا جائے گا۔

اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ دکاندار اپنی سالانہ ظاہر کردہ فروخت پر صرف ایک فیصد آسان ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ یوٹیلیٹی بلوں کے ذریعے وصول کیا جانے والا ٹیکس مکمل طور پر ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تاجروں کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے کاروباری مسائل کے حل کے لیے ایف بی آر کے حکام ہر ماہ ایک ہفتہ کراچی میں گزاریں گے۔