چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امن اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کیلئے پارلیمانی سفارت کاری مضبوط بنانے، بین الاقوامی قانون کے یکساں اطلاق اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات کمبوڈیا کے شہرPhnom Penh میں دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اختلافات کے حل کیلئے سفارت کاری اوررابطے کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔