وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم کے شعبے کو ملکی توانائی کی دیرپا ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی خاطر اسے مسابقتی اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار شعبہ بنانے پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کراچی میں بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت و تجارت اور پاکستان اسٹیٹ آئل کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں پٹرولیم کے شعبے کی استعداد کاربڑھانے اور بروقت اقدامات کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ تیل کی تلاش، ریفائننگ اور متعلقہ منڈیوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔