Sunday, 30 August 2026, 10:46:44 am
 
صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری ماحولیاتی تحفظ سے جڑی ہوئی ہے، مصدق ملک
August 29, 2026

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری ماحولیاتی تحفظ سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں صحت اور تعلیم سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر عوامی صحت کے لیے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول ضروری ہے۔

وزیر نے کہا کہ بنیادی تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر بچے کا حق ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔