فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں وکشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کے تسلسل کو بھی خوش آئند قرار دیا۔