فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے آج رات سے اتوار تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث شہروں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔