Monday, 31 August 2026, 11:53:11 am
 
بلوچستان کے پانچ اضلاع میں پیر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی
August 30, 2026

بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کل (پیر) سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم  شروع ہوگی۔

صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق اس مہم میں زیادہ خطرے والے اضلاع کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور بارشور شامل ہوں گے۔

مہم کے دوران پانچ سے دس سال تک کی عمر کے تقریباً تین لاکھ  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم کے لیے ویکسین پلانے والی تقریباً ایک ہزار دو سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔