خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوںمیں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گیارہ دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کیخلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرآپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد ہلاک کردیئے ۔
سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کواڈ کاپٹر کی مدد سے مؤثرانداز میں نشانہ بنایا ۔