Thursday, 27 August 2026, 03:46:22 pm
 
سیکیورٹی فورسزکا پنجگورمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک
August 20, 2026

سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے کِلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ایک بڑی دہشتگردی کی کارروائی سرانجام دینے جارہے تھے۔ کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ہلاک دہشتگرد مقامی افراد کی لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔