Thursday, 27 August 2026, 03:51:08 pm
 
بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردی
August 27, 2026

حکومت بلوچستان نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ نو انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر دس سے پندرہ لاکھ روپے تک انعام کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت سے ہے۔ ان میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق آٹھ مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر دس، دس لاکھ روپے جبکہ عزیزاں کے بارے میں اطلاع دینے پر پندرہ لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ مطلوب خواتین کی نشاندہی یا ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ شہری مقررہ رابطہ نمبروں پر مطلوب خواتین سے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

حکومت کے مطابق مطلوب خواتین بلوچستان میں امن دشمن کارروائیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر صوبے میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں استعمال ہوتی ہیں۔