Sunday, 30 August 2026, 11:34:00 am
 
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں دہشت گردی کی کئی کوششیں ناکام بنا دیں ہیں، میر ضیا اللہ لانگو
August 29, 2026

فائل فوٹو

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے بھر میں ریاست مخالف عناصر کی دہشت گردی کی کئی کوششیں ناکام بنا دیں ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم بلوچ تنظیم اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے مقامی خواتین کو ریاست کے خلاف اکسا رہی ہے۔