Thursday, 27 August 2026, 02:42:04 pm
 

مزید خبریں

 
بلوچستان بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ۖ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
August 27, 2026

بلوچستان بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ۖ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مساجد، اہم مقامات اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

چمن، زیارت، مچھ اور مستونگ میں بھی جشنِ عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں خصوصی پروگرامز منعقد ہوئے، جبکہ ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، صحبت پور، دکی اور سبی میں میلاد النبی ۖ کی تقریبات میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشنِ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔