وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرکاری شعبے میں بھرتیوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج کوئٹہ میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں نئے تعینات ہونے والے افسران میں تقرر نامے تقسیم کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بھی چودہ ہزار پانچ سو سے زائد اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔