Thursday, 27 August 2026, 03:45:57 pm
 

مزید خبریں

 
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری
August 23, 2026

فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد عناصر کی کارروائیوں کے باعث ان کے اہلخانہ بھی ان سے لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

تربت کے رہائشی نذر محمد نے اپنی بیٹی لائبہ نذر سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 جولائی کو گھر سے گئی تھی، جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہے۔

نذر محمد کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ لائبہ نذر اس وقت کہاں ہے اور کس کے ساتھ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر لائبہ نذر کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے کسی بھی فعل سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے اہلخانہ کی جانب سے لاتعلقی کے اعلانات کو دہشتگردی اور تشدد سے بڑھتی ہوئی بیزاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔