Wednesday, 01 July 2026, 12:30:41 am
 
میر واعظ عمر فاروق کا بھارت اور پاکستان کے درمیان مسائل کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات پر زور
June 30, 2026

فائل فوٹو

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بامقصد مذاکرات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگر امریکا اور ایران کشیدگی کے باوجود مذاکرات کی میز پر آسکتے ہیں تو بھارت اور پاکستان بھی تنازعہ کشمیر سمیت اپنے مسائل کے حل کیلئے بات چیت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی قیادت پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔

ادھر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایک بیان میں بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیری سیاسی قیدیوں اور حریت رہنماؤں کو درپیش غیر انسانی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا کہ مسلسل مظالم، جبری گرفتاریاں اور کشمیری نظربندوں کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بھارتی فورسز نے ہندو امرناتھ  یاترا کے انتظامات کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں فرضی مشقیں تیز کر دی ہیں۔

ادھر راجوری میں بھارتی فوج کا آپریشن آج انتالیسویں روز بھی جاری رہا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا کو علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔