Wednesday, 01 July 2026, 12:32:09 am
 
راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں سینتیسویں روز بھی جاری
June 28, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سینتیسویں روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

بھارتی آرمی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے راجوری اور پونچھ کا دورہ کیا اور آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے اور وہاں ذرائع ابلاغ کو رسائی حاصل نہیں، جبکہ مقامی لوگوں سے ان کے گھروں میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بھارت نے بے گناہ نوجوانوں کے خلاف تازہ کارروائی شروع کی ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو نشہ مکت بھارت ابھیان میں تبدیل کرنا ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی حکومت تحریکِ آزادی میں شامل کشمیری نوجوانوں کو بدنام کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے منشیات کے الزامات کا استعمال کر رہی ہے۔

ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں بھارتی فوج کا ایک پرانا شیل پھٹنے سے زبیر احمد بزاد نامی کشمیری نوجوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

کانگریس کے بزرگ رہنما اور مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے کرن سنگھ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

وہ سری نگر میں بین المذاہب مکالمے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

مزید برآں، کئی تنظیموں نے بھارت میں حکمران ہندوتوا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کی رہنما ڈاکٹر ریتو نے کہا کہ ہندوستانی آئین کے ہر حصے کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور مجرم اور "غلط لوگ" آزادانہ گھوم رہے ہیں، جبکہ بے گناہ جیلوں میں ہیں۔