کل جماعتی حریت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے منظم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہا کہ اس حربے کا مقصد کشمیری عوام کی منفرد شناخت اور ثقافت کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس استعماری آباد کاروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے اور مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیتی خطے میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مسرور عباس انصاری نے سری نگر شہر سے گزرنے والے عاشورہ کے جلوس کے روایتی راستے پر دہائیوں سے عائد پابندی پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو اپنے مذہبی حقوق پُرامن طریقے سے ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔