فائل فوٹو
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کے امام باڑہ بمنہ میں محرم کے اجتماع سے خطاب کرنے سے روکتے ہوئے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرنا اور قربانی، سچائی، انصاف اور استقامت کا لازوال پیغام اُجاگر کرنا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔