Wednesday, 01 July 2026, 02:08:26 am
 
بیواؤں کا عالمی دن:کشمیری بیوائیں اور نصف بیوائیں مسلسل کرب و اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور
June 23, 2026

دنیا بھر میں جب آج بیواؤں کا عالمی دن منایا گیا، اسی تناظر میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری بیوائیں اور وہ خواتین جن کے شوہر لاپتہ ہیں بھارت کے مسلسل مظالم کے باوجود انصاف کی منتظر ہیں۔

 کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے اس موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث جنوری 1989سے 31 مئی 2026 تک تقریباً 23 ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔

1989 سے 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کی جبری گمشدگی نے علاقے میں 2 ہزار سے زیادہ خواتین کو اپنے شوہروں کے بغیر نصف بیواؤں کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ادھر، لوگوں کے سیاسی مطالبات پورے کرنے میں بھارت کی ناکامی کے خلاف آج پورے لداخ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ 

لہہ اور کارگل اضلاع میں بازار، کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔