محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کا امکان ہے۔
آج صبح اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس، لاہور چونتیس، کراچی انتیس، پشاور تینتیس، کوئٹہ چھبیس، گلگت بائیس، مری انیس اور مظفرآباد میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر اور اننت ناگ میں اٹھارہ، جموں میں تینتیس، لہہ میں پندرہ جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔