Thursday, 25 June 2026, 11:57:58 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
June 25, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوب وشمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور پشاور انتیس

کراچی تیس

کوئٹہ پچیس

گلگت سترہ

مری چودہ

اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے ،تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ چھ، پلوامہ اور شوپیاں اٹھارہ جبکہ بارہ مولہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔