Wednesday, 01 July 2026, 12:30:23 am
 
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں آج سے جمعہ تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کا انتباہ
June 28, 2026

 

فائل فوٹو

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک بھر میں آج سے جمعہ تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور متوقع پری مون سون بارشوں کے خطرناک امتزاج سے گلیشیئر پگھلنے میں تیزی آنے کا امکان ہے، جس سے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ خطرات سے دوچار پہاڑی علاقوں کو تیزی سے بدلتے اور غیر مستحکم موسمی حالات کی وجہ سے اس عرصے کے دوران برفانی جھیل کے پھٹنے کے نتیجے میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے زیادہ خطرات کا سامنا ہوگا۔