محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجۂ حرارت: اسلام آباد 27، لاہور 30، کراچی 29، پشاور 26، کوئٹہ 22، گلگت 17، مری 16 اور مظفر آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجۂ حرارت: سرینگر 19، جموں 28، لیہہ 5، پلوامہ 18، اننت ناگ 19، شوپیاں 18 اور بارہ مولہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ۔