Wednesday, 01 July 2026, 12:28:14 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی
June 29, 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اور کراچی انتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور بتیس، کوئٹہ پچیس، گلگت اور مری سترہ جبکہ مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیس، لہہ پندرہ، پلوامہ اور بارہ مولہ سترہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔