Wednesday, 01 July 2026, 12:32:58 am
 
این ڈی ایم اے کا شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کے بڑھتے ہوئے خطرات کا انتباہ
June 27, 2026

 آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے آج سے اگلے مہینے کی تین تاریخ تک ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کے بڑھتے ہوئے خطرات کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔

 آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور متوقع بارش سے گلیشیئر پگھلنے میں تیزی آسکتی ہے، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔ یہ صورت حال برفانی جھیل کے پھٹنے والے سیلاب، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، اور مٹی کے تودے کو بھی متحرک کر سکتی ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور برفانی علاقوں کے قریب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی سرکاری ہدایات اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔