محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوب وشمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی جنوبی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور انتیس
کراچی تیس
کوئٹہ بائیس
گلگت پندرہ
مری بیس
اور مظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے ، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اورپلوامہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ دس، اننت ناگ اور بارہ مولہ انیس اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔