فائل فوٹو
بدھ سے پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا منظم سلسلہ متوقع ہے۔
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق پہلے سلسلے کے نتیجے میں ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔
یہ بارشیں وقفے وقفے سے ہوں گی، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور خطرے سے دوچار نشیبی پہاڑی علاقوں میں بھی اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔