Wednesday, 01 July 2026, 12:28:01 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
June 28, 2026

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی تیس، پشاور انتیس، کوئٹہ پچیس، گلگت اکیس، مری سولہ اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لہہ پندرہ، پلوامہ اور بارہ مولہ اٹھارہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔