آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر دوپہر کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی انتیس، پشاور ستائیس، کوئٹہ اور مظفر آباد تئیس، گلگت سترہ اور مری میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سرینگر، جموں، لہہ، پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لہہ چار جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔