اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی المیہ کوروکیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امداد مکمل ناکہ بندی نویں ہفتے میں داخل ہوچکی ہے اس کے پیش نظر اس انسانی المیہ کو غیر مرئی سطح تک پہنچنے سے روکنے کیلئے مربوط بین الاقوامی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگی حربے کے طور پر شہری آبادی کی فاقہ کشی کا کسی قسم کا استعمال جنگی جرائم کے مترادف ہے۔