Wednesday, 30 April 2025, 12:16:16 pm
 
غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید بتیس فلسطینی شہید ہوگئے
April 28, 2025

غزہ میں تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید بتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ کو بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا سامنا ہے۔

اگلے پانچ روز میں امریکہ، چین، فرانس، روس اور سعودی عرب سمیت اڑتیس ممالک پندرہ ججوں کے پینل سے خطاب کریںگے۔

عرب لیگ اسلامی تعاون تنظیم اور افریقی یونین بھی عالمی عدالت انصاف کی سماعت کے دوران اپنا موقف پیش کرینگے۔

یہ سماعتیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر ہورہی ہیں جس نے گزشتہ سال دسمبر میں عالمی عدالت سے اسرائیل کی قانونی ذمہ داریوں پر غور کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یہ قرار داد ناروے نے پیش کی تھی۔