اسرائیلی فوج نے محصور غزہ میں جاری حملوں میں متعدد فلسطینی شہید کر دیئے ہیں۔
اسرائیل نے تقریباً ساٹھ روز سے خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت تمام امداد کے غزہ میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ غزہ کااسرائیلی محاصرہ ختم کیا جانا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں عالمی ادارے نے کہا کہ غزہ کے عوام کو ہلاکت خیزتشدد اور محرومی کا سامنا ہے۔
غزہ میں تئیس لاکھ سے زائد فلسطینی اب زیادہ تر ڈبہ بند سبزیوں، چاول، پاستہ اور دالوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔