Wednesday, 30 April 2025, 11:25:34 am
 
امریکی صدر کا پاکستان،بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش
April 26, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اپنے طیارے ائیرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے دونوں ملکوں کو باہمی مذاکرات سے حل کرنا چاہئے۔