Wednesday, 30 April 2025, 11:17:27 am
 
ایران،بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک،500 سے زائد زخمی
April 26, 2025

ایران کے شہر بندرعباس میں دھماکے سے چار افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کے کسٹمز حکام نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ Sina  کینٹر یارڈ پر ہوا جو بندرگاہ اور ایک بحری تنظیم سے منسلک ہے۔

ادھر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دھماکے سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں اس واقعے پر ایران کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔