Wednesday, 30 April 2025, 10:51:05 am
 
بھارتی ریاست امپھال میں ہڑتال،معمولات زندگی درہم برہم
April 25, 2025

بھارتی ریاست منی پورکی وادیIMPHAL میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔

چوبیس گھنٹے کی اس ہڑتال کی اپیل رواں ماہ کے اوائل میں ایک ستائیس سالہ شخص کی زیرحراست موت کے احتجاج میں کی گئی تھی۔

مشرقی اور مغربیIMPHAL میں مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند رہے اور سڑکوں پرٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔