خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ بہتر روابط صوبے کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔
انہوں نے صوابی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
گورنر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو درپیش سکیورٹی مسائل پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔